انٹارکٹکا کےسمندر کے تقریباً 600،000 اسکوائر میل کے علاقے میں دنیا کا سب سے بڑا سمندری پارک بنایا جائے گا۔ یورپی یونین اور 24 ممالک آج اس بات پر متفق ہوگئے ہیں۔
انٹارکٹکا میں سمندری جانداروں کےوسائل کے تحفظ کےلئے بنائے گئے کمیشن نے
آسٹریلیا کے ہوبارٹ میں ہوئی میٹنگ میں کہا کہ راس سمندر ی پارک کو 35
برسوں تک ماہی گیری کے لئے بند کیا جائے گا۔